بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو 2025ء میں بھاری خسارہ، 233 ارب کا بوجھ صارفین پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025ء میں کہا کہ ٹیکسز سرچارجز، ڈیوٹیز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نقصانات ازالے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ 2025ء میں صرف ایک بجلی کی کمپنی ٹیسکو ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات سے گردشی قرض میں 397 ارب روپے اضافہ ہوا۔ پاور سیکٹر کے اداروں میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی عدم موجودگی پلاننگ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ 2025ء میں کے الیکٹرک، پیسکو، حیسکو، سیپکو اور کیسکو کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ ان کمپنیوں میں طویل لوڈ شیڈنگ، کم وصولیاں، بڑھتے واجبات بڑے مسائل ہیں۔ 2025ء میں صرف ایک کمپنی کم نقصانات کے ہدف کو پورا کر سکی۔ کے الیکٹرک ڈسکوز میں نئے کنکشنز، میٹرز کا اجراء، نیٹ میٹرز کنکشن میں تاخیر عام ہیں۔ 2025ء میں تھرکول پلانٹس کو کم چلایا گیا۔ تھر کے کوئلے سے چلنے پلانٹس کو 23 سے 67 فیصد صلاحیت پر چلایا گیا۔ چار ہزار میگاواٹ کی لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو صرف 35 فیصد تک استعمال کیا گیا۔ مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو ادائیگیاں 100 فیصد بنیاد پر کی گئیں۔ 2025ء بجلی کے ترسیلی نظام سے مکمل استفادہ نہیں کیا گیا۔ بجلی کی ترسیل کے تقریباً تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ پاور سیکٹر کی ترقی محدود رہی۔ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سمیت مختلف اداروں کے ذریعے ڈسکوز کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی سے 233 ارب روپے کا ڈیٹ سروس سرچارجز کا بوجھ صارفین نے اٹھایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔