Islam Times:
2026-07-24@02:34:36 GMT

امت مصطفی کی معراج اطاعت رسولﷺ میں ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

امت مصطفی کی معراج اطاعت رسولﷺ میں ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ جہاں ایک معجزہ ہے وہیں یہ مسلمانوں کے لیے روحانی بلندی، اللہ سے قربت اور بندگی کے اسرار و رموز سمجھنے کا ایک عظیم درس ہے، جو ہمیں اپنی زندگیوں میں تقویٰ اور اللہ کی رضا کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔ واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو احکام الہٰی کے تابع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امت مصطفی کی معراج اطاعت رسولﷺ میں ہے، معجزہ معراج النبیﷺ کے مطالعہ سے انسانیت کیلئے علم و مشاہدات کی نئی راہ کھلتی ہیں، واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو احکام الہٰی کے تابع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ نعیمیہ لاہور میں شب معراج کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت کی طرف سے ایک غیر معمولی سفر کروایا گیا، جس میں آپﷺ نے مسجد اقصیٰ سے عرشِ الٰہی تک کا سفر طے کیا، اور وہ مقامات دیکھے جن تک کوئی بشر نہیں پہنچا۔ پھر آپ کو براق پر سوار کر کے آسمانوں کی سیر کرائی گئی، ہر آسمان میں مختلف انبیاء سے ملاقات ہوئی، اور آخر کار آپ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ اس سفر میں آپ کو الصلوٰۃ (نماز) تحفے میں دی گئی جو کہ مومن کی معراج ہے۔یہ واقعہ جہاں ایک معجزہ ہے وہیں یہ مسلمانوں کے لیے روحانی بلندی، اللہ سے قربت اور بندگی کے اسرار و رموز سمجھنے کا ایک عظیم درس ہے، جو ہمیں اپنی زندگیوں میں تقویٰ اور اللہ کی رضا کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔ واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو احکام الہٰی کے تابع کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واقعہ معراج

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک