WE News:
2026-07-24@01:57:04 GMT

حدِ نگاہ صفر، موٹرویز پر ٹریفک معطل، مسافروں کو مشکلات

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کے باعث متعدد اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو جانے کے سبب حفاظتی تدابیر کے تحت موٹرویز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم-1: پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری انٹرچینج تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔
ایم-4: پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک بند ہے۔
ایم-5: شیر شاہ سے ضاہر پیر تک بند ہے۔
ایم-11: محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند ہے۔

— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 17, 2026

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون  پشاور سے رشکئی تک جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم 3  فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک معطل ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کی زد میں ہونے کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا

مزید برآں موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک اور موٹروے ایم 14 داؤد خیل سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور ٹھوکر نیاز بیگ چکری انٹرچینج موٹروے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور ٹھوکر نیاز بیگ چکری انٹرچینج موٹروے تک بند ہے ایم موٹروے ایم کے لیے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی