سرگودھا: دھند کے باعث ٹرک نہر میں گر گیا، خواتین وبچوں سمیت 14 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا: شدید دھند کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تحصیل کوٹ مومن کے علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا جہاں حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ایک منی ٹرک بے قابو ہو کر خشک نہر میں جا گرا۔
حادثے کے وقت ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو اسلام آباد سے فیصل آباد ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔ موٹروے شدید دھند کے باعث بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے متبادل لوکل روٹ اختیار کیا، تاہم دھند کی شدت کے باعث سامنے کا منظر واضح نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
جاں بحق افراد میں مصری خان، حلیمہ بی بی، یاسین، سونیا بی بی، پٹھانی بی بی، ہانیہ، ایمان فاطمہ، رانی بی بی، حارث، وسیم، حورین، آمنہ، حرم فاطمہ اور ثقلین شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں حسنین، ظہیر، ممتاز، کاشف، ندیم، شمیم، نادیہ اور پروین شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔