باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے نتیجے میں مولانا وحید گل کے گھر اور ان کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے نتیجے میں مولانا وحید گل کے گھر اور ان کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کی۔
مولانا وحید گل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا وحید گل کے گھر
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔