ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں خدمات پرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا زیرِ بحث رہا، اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر تفصیلی آگاہی کو سراہا۔
شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا، اور کہا کہ میڈیا لٹریسی منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیہ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
شرکاء نے ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، مدارس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا سر فخر سے بلند رکھا ہے، تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر اسلامیہ یونیورسٹی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی