data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش سائبر سیکورٹی خطرات آنے والے برسوں میں مزید سنگین شکل اختیار کر سکتے ہیں جب کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ خطرات 2026 تک برقرار رہنے کا قوی امکان رکھتے ہیں۔

سائبر سیکورٹی کے عالمی ادارے کیسپرسکی کی جانب سے جاری تازہ سیکورٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے جہاں مواصلاتی نظام کو جدید بنایا ہے، وہیں سائبر حملوں کے لیے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کو ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹس، سپلائی چین حملوں، ڈی ڈی او ایس رکاوٹوں اور سم سے جڑے فراڈ جیسے خطرات کا مسلسل سامنا رہا۔ ان حملوں کا مقصد صرف وقتی نقصان نہیں بلکہ طویل عرصے تک نیٹ ورکس میں خفیہ رسائی حاصل کرنا، حساس معلومات چرانا اور نظام پر اثر و رسوخ قائم رکھنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے حملے نہ صرف سروسز کو متاثر کرتے ہیں بلکہ قومی سطح کے انفراسٹرکچر کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

کیسپرسکی نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیلی کام نیٹ ورکس مختلف وینڈرز، سافٹ ویئر پلیٹ فارمز اور سروس پرووائیڈرز پر انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث سپلائی چین کی کسی ایک کمزوری کا فائدہ اٹھا کر پورے نیٹ ورک کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کے 12.

79 فیصد صارفین ویب بیسڈ خطرات کا شکار ہوئے جب کہ 20.76 فیصد صارفین کو ڈیوائس پر موجود مال ویئر اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی عرصے میں دنیا بھر کے تقریباً 9.86 فیصد ٹیلی کام ادارے رینسم ویئر حملوں کی زد میں آئے، جن کا مقصد تاوان کے عوض ڈیٹا یا سروسز کی بحالی تھا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور نیٹ ورک آٹومیشن کے بڑھتے استعمال نے آپریشنل فوائد تو فراہم کیے ہیں، تاہم اگر انہیں مکمل انسانی نگرانی کے بغیر نافذ کیا جائے تو یہ خود ایک بڑا سیکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔

کیسپرسکی نے سفارش کی ہے کہ ٹیلی کام ادارے مسلسل تھریٹ انٹیلی جنس پر سرمایہ کاری کریں، اہم انفرا اسٹرکچر کی نگرانی مضبوط بنائیں اور ملازمین کو باقاعدہ سائبر سیکورٹی آگاہی کی تربیت فراہم کریں تاکہ مستقبل کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیلی کام

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار