Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:47:55 GMT

برف سے جمی جھیل کی سیر کو آنیوالے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

برف سے جمی جھیل کی سیر کو آنیوالے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے

برف سے جمی جھیل کی سیر کو آئے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا جہاں ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کو آیا ہوا تھا۔یہ جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا تو برف ٹوٹ گئی اور وہ ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے مزید 2 سیاح گئے اور وہ بھی ڈوب گئے۔پورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیاح تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف