موٹر سائیکل پر گھومنے والے ’ویرات کوہلی‘ اور ’ایم ایس دھونی‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی سے مشابہت رکھنے والے دو نوجوان موٹر سائیکل پر گھومتے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریفک سگنل پر موجود شخص برابر میں کھڑی بائیک پر سوار ایک نوجوان کو ویرات کوہلی کہہ کر مخاطب کرتا ہے، جس پر وہ مسکراتے ہوئے سامنے بیٹھے لڑکے کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ ایم ایس دھونی بھی ساتھ ہے۔ دونوں نوجوانوں کی شکلیں حیرت انگیز حد تک ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہیں۔
یہ منظر دیکھ کر ویڈیو بنانے والا شخص خاصا حیران ہو جاتا ہے، جبکہ دونوں ہمشکل نوجوان ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ خود بھی ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے بڑے مداح ہیں۔
دلچسپ اور مزاح سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے اور خوب شیئر کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم ایس دھونی ویرات کوہلی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔