مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا لینے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا لینے پہنچ گئے۔جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔
قومی اسمبلی میں عدلیہ ، ججز کے کردار اور افواج پاکستان کے خلاف نہیں ، صرف اسی گفتگو کی اجازت ہو گی جو آئین کے دائرے میں ہو،سردار ایاز صادق
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات