ایس ایم تنویر کا قومی معیشت کی تنزلی سے متعلق موقف حقائق کی عکاسی ہے، زاہد اقبال چوھدری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ایس ایم تنویر کا قومی معیشت کی تنزلی سے متعلق موقف حقائق کی عکاسی ہے، زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آ سابق نائب صدر ایف پی سی آئی زاھد اقبال چوھدری نے قومی معیشت کی تنزلی سے متعلق سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کے موقف کو حقائق کی عکاسی قرار دیا ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں زاہد اقبال چوھدری نے کہا کہ ایس ایم تنویر نے حالیہ پریس کانفرنس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مکمل حقائق کی روشنی میں بیان کیا۔ ان کی پریس کانفرنس نے فارم سنتالیس کی جعلی حکومت کے معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوں کی قلعی کھول دی۔
پورے ملک کی تاجر برادری ایس ایم تنویر کے جرات مندانہ اور حقائق پر مبنی موقف کی مکمل حمایت کرتی ھے اور انکے شانہ بشانہ کھڑی ھے ۔زاہد اقبال چوھدری نے کہا کہ چوکوں چوراہوں میں رنگ برنگی روشنیاں لگا دینا ترقی نہیں ہوتی۔ حقیقی ترقی صنعتوں کی بقا، برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور صنعت کاروں کو سستی بجلی و دیگر سہولیات کی فراہمی سے ممکن ہے۔ ایس ایم تنویر نے صورتحال سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم تنویر نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 145 سے زائد یونٹس کے بند ہونے، مہنگی توانائی، بلند شرح سود، اور غیر مسابقتی ٹیکس نظام کی وجہ سے صنعتوں کی تباہی کا جو معاملہ اٹھایا ہے، وہ پورے ملک کے صنعت کاروں کی آواز ہے۔
یہ حالات جاری رہے تو معیشت مزید کمزور ہوگی اور دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔زاہد اقبال چوھدری نے زور دیا حکومت کے معاشی دعوں کے برعکس صنعت کار شدید بحران کا شکار ہیں۔ رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں مندی کی وجہ سے 40 سے زائد متعلقہ صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ایس ایم تنویر صاحب کی پریس کانفرنس یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی، شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانا، ٹیکس میں نرمی اور برآمدات کے لیے حقیقی ریلیف پیکج نہ دیا گیا تو معاشی استحکام کا خواب ادھورا رہے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعت کو وینٹی لیٹر سے نکال کر حقیقی ترقی کی راہ پر لگایا جائے۔ ایس ایم تنویر کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کرکے صنعت کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے چار روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہونگے مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس ایم تنویر حقائق کی
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔