مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ساحلی علاقوں میں بدبو پھیل گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق پسنی، اورماڑہ اور جیوانی میں سمندر میں کائی (الجی) جمع ہونے کی وجہ سے پانی کا رنگ بدل گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہو گئی، جس سے سمندری حیات شدید متاثر ہوئی ہے اور مچھلیاں آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہو رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گوادر کے ساحل پر گٹار فش سمیت تقریباً 200 سمندری سانپ مردہ پائے گئے ہیں۔ الجی بلوم کی وجہ سے پانی میں بدبو پھیل گئی ہے، جس سے ساحلی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ اس موسم میں الجی بلوم آنا ایک قدرتی عمل ہے، لیکن اس کے فوری اثرات خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ماہی گیروں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا