ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے موقف پر ڈٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے موقف پر ڈٹ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے موقف پر قائم ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈھاکا میں آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا اعلامیہ جاری کردیا۔بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنیکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔
بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات کو بھی شیئرکیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسریگروپ میں منتقل کرنیکے امکان پر بھی بات ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈکارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے، گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورننگ کونسل اجلاس :محسن نقوی نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیدیا گورننگ کونسل اجلاس :محسن نقوی نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیدیا پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان غزہ بھر میں اسرائیلی حملے جاری، جنگ بندی کے باوجود درجنوں فلسطینی شہید گزشتہ سال مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ملک بھجوائے گئے جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامناCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔