صغیر خان نے انتظامیہ کو تحریری شکایت جمع کرائی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایس آئی آر کا عمل شروع ہونے سے قبل ووٹر لسٹ درست تھی، تاہم ووٹر لسٹ کا مسودہ شائع ہونے کے بعد خامیوں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)کے تحت جاری مسودہ ووٹر لسٹ میں کئی گڑبڑیاں سامنے آئی ہیں۔ بلند شہر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد ضلع انتظامیہ نے جمعرات (15 جنوری) کو جانچ شروع کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب شکارپور تحصیل کے پہاڑی قصبے کے پٹھان ٹولہ علاقے کے متعدد رہائشیوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پتے پر ایسے ووٹروں کے نام شامل کئے جا رہے ہیں جنہیں وہ جانتے تک نہیں۔

اس سلسلے میں مقامی رہائشی صغیر خان نے انتظامیہ کو تحریری شکایت جمع کرائی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایس آئی آر کا عمل شروع ہونے سے قبل ووٹر لسٹ درست تھی، تاہم ووٹر لسٹ کا مسودہ شائع ہونے کے بعد خامیوں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ صغیر خان نے کہا کہ چھ سے زائد مسلم خاندانوں کے پتے پر  56 ہندو ووٹروں کو رجسٹرڈ دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے  میں کم از کم آٹھ گھروں میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میرے اپنے گھر، جس کا مکان نمبر 125 میں، کم از کم سات نئے نام شامل کئے گئے ہیں، سب ہندو ہیں۔ ہمارے علاقے کے آٹھ دیگر گھروں میں بھی رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہمارے علاقے سے تقریباً 56 ووٹر کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد شکارپور کے ایس ڈی ایم ارون کمار نے کہا کہ ڈرافٹ لسٹ میں تضادات پائے گئے ہیں۔ 307 معاملوں میں فارم 8 کے ذریعے تصحیح کی جا رہی ہے اور تمام حقیقی شکایات کو تصدیق کے بعد حل کیا جائے گا۔ ارون کمار نے کہا کہ تفتیش جاری ہے، اس فعل کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ "ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں غلطیوں سے متعلق ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں"۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 8 ووٹر لسٹ میں درج تفصیلات کی درستگی کے لئے ایک درخواست ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں ایس آئی آر کے تحت جاری  ووٹر لسٹ کے مسودے کے اعداد و شمار میں تضادات پائے گئے تھے۔ شہر کے وارڈ نمبر 16 میں ایک ہی ہاؤس نمبر کے تحت 233 ووٹرز رجسٹرڈ پائے گئے۔ ان میں ہندو، مسلمان اور سکھ سمیت مختلف برادریوں کے لوگ اور مختلف خاندانوں کے لوگ شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس آئی آر نے کہا کہ انہوں نے ووٹر لسٹ گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم