انسان کی طرح اپنے ہونٹ حرکت کرنے والا روبوٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبیا: امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانوں کےہونٹوں کی حرکت کامشاہدہ کر کے اس کی نقل کر سکتا ہے۔
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئرز نے بتایا کہ وہ ایک ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بولتے یا گاتے وقت ہونٹوں کی حرکت کو پہلی بار میں سیکھ کر اس کی نقل کر سکتا ہے۔بنائے گئے روبوٹ نے اپنے 26 فیشل موٹرز کو استعمال کرتے ہوئے گھنٹوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر یہ صلاحیت سیکھی اور آئینے میں اپنے عکس کو دیکھ کر اس عمل کی پریکٹس کی۔
یونیورسٹی کی کریئٹیو مشینز لیب کے انجینئرز کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ روبوٹ انسانوں سے رابطہ کرے گا، اتنی اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اس سے قبل روبوٹس کے لیے انسانوں کی طرح ہونٹ ہلانا کافی مشکل تھا۔ تاہم، یہ کامیابی روبوٹس کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔