Al Qamar Online:
2026-06-02@22:32:12 GMT

عامر خان نے اچانک وزن میں بڑی کمی کا راز بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے بغیر کسی ورزش اور ڈائیٹ کے اپنے وزن میں اچانک 18 کلو کمی کا راز بتادیا۔

عامر خان ان دنوں اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’ہیپی پٹیل‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں عامر خان مرکزی کردار میں تو موجود نہیں، البتہ فلم میں ان کا بھی ایک کردار شامل ہے۔ 

حال ہی میں عامر خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا وزن 18 کلو کم ہوگیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سخت ورزش یا کریش ڈائٹنگ کے۔ 

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ یہ وزن میں کمی دراصل ایک طویل عرصے سے جاری صحت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے دوران ہوئی ہے۔ 

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ سب خود بخود ہو گیا، جس کی اصل وجہ مائیگرین کے علاج کے لیے اختیار کی جانے والی ’اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ‘ تھی، لیکن میرا مقصد اس ڈائٹ کے ذریعے جسمانی تبدیلی نہیں تھی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے مائیگرین کے لیے یہ ڈائٹ اختیار کی تھی، یہ ایک اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ ہے جو میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔ میں نے نہ صرف 18 کلو وزن کم کیا بلکہ میرے مائیگرین میں بھی خاصی کمی آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ زیادہ اداکار وزن کم کرنے کے لیے سخت ورزش کے بجائے ایسی غذا پر توجہ دے رہے ہیں جو جسم کو صحت مند بنائے، اور عامر خان بھی انہی میں شامل ہیں۔

اکتوبر 2024 میں ودیا بالن نے بھی اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کرنے کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے یہ سب بغیر ورزش کے کیا ہے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ