لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں آتشزدگی، قیمتی لکڑی جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور میں واقع تاریخی شاہی قلعہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم بروقت اقدامات سے قلعے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کا شاہی قلعہ بڑے ثقافتی نقصان سے بال بال بچ گیا تاہم آگ سےقیمتی ترین لکڑی جل کرخاکسترہوگئی۔
مزید پڑھیںکراچی کے عباسی شہید اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ
کراچی ایف بی ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
آتشزدگی کا واقعہ شاہی قلعہ لیبارٹری کے قریب یارڈ میں پیش آیا جہاں مختلف حصوں کی تزئین وآرائش سےنکلنے والی لکڑی کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔
انچارج شاہی قلعہ کے مطابق ریسکیو 1122 نے طلبی پرفوری آگ پرقابو پایا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معمولی آتشزدگی کا واقعہ تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہی قلعہ ا تشزدگی کا واقعہ
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :