data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لیانگ(مانیٹر نگ ڈ یسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق
ڈومیسٹک پرواز کے لیے استعمال ہونے والے چھوٹے طیارے ATR 42-500 نے انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ سے اْڑان بھری تھی۔یہ طیارہ یوگیاکارتا شہر سے جنوبی سولاویسی کی طرف روانہ ہوا تھا اور کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا تھا۔جہاز سے رابطہ اْس وقت منقطع ہوا جب وہ ماروس ضلع کے لیانگ نامی پہاڑی علاقے کے قریب تھا اور موسم بھی ٹھیک نہیں تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ اپروچ (لینڈنگ کے قریب) کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر نہیں تھا اور اسی دوران رابطہ ختم ہوگیا۔سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور زمینی افواج کے ساتھ سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔جس کے دوران بعض مقامات پر ملبہ اور چھوٹی آگ کے آثار بھی دیکھے گئے۔ پہاڑی اور دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا۔اس طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 3 مسافر سوار تھے۔ جو افسوسناک حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ طیارہ انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ (IAT) کے بیڑے کا حصہ تھا جسے سمندری نگرانی مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔حادثے کے قریب دھماکے جیسی آوازیں بھی سنی گئیں لیکن ابھی تک حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا بڑے جزیروں پر مشتمل ریاست ہے جہاں نقل و حرکت کے لیے ہوائی سفری سب سے اہم ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش