پارک سے لاپتا 3 سالہ انس 4 روز بعد مل گیا، اغوا یا گمشدگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (سٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد کے فتح پارک سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 3 سالہ بچہ انس 4 روز بعد بخیریت اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ تاہم، بچے کی واپسی کے حوالے سے سامنے آنے والے حقائق نے واقعے کو مزید الجھا دیا ہے کہ آیا یہ اغوا کی واردات تھی یا محض ایک غلط فہمی۔تفصیلات کے مطابق 11 جنوری کو ایک شہری اپنے خاندان کے 14 بچوں کو سیر و تفریح کی غرض سے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع فتح پارک لے کر گیا تھا۔ اس دوران 3 سالہ انس اچانک لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔