Jasarat News:
2026-07-24@01:30:57 GMT

شہرکے مختلف علا قو ں سے نومولودسمیت4لاشیں ملیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 4افراد کی لاشیں ملیں دیگر واقعات میں 3 خواتین سمیت 7ا فراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 12C نئیر بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب ہوٹل سے 58 سالہ شخص محمد رمضان کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ سولجر بازار تھانے کی حدود لیاری بکرا پیڑی پل کے اوپر سے ایک شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش قریبی تھانہ میں کاروائی کے بعد ایدھی ھوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی ۔ کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 5 سے ایک شخص 50 سالہ سید ناظم علی کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز ر دیا گیا ۔عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی پانچ نمبر سروس روڈ ناظم ماڈل پارک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی ، متوفی بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ ناتھا خان پل پر دو مزد مسافر کوچ (ڈبلیوں اٹھارہ ) ا ٓپس میں ریس لگاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 7ا فراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کوطبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی لاش ملی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار