بگ بیش: سست ترین بیٹرز میں رضوان اور بابرکی ٹاپ 2 پوزیشنز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
بگ بیش کے سست ترین بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان اور بابراعظم نے ٹاپ 2 پوزیشنز حاصل کرلیں۔
پاکستان کے دونوں پلیئرز سے ٹیموں نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی تھیں مگر دونوں نے ہی ہارڈ ہٹنگ کے بجائے روایتی محتاط کرکٹ کھیلی۔
رواں سیزن میں اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سب سے سست بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست کے ٹاپ پر محمد رضوان موجود ہیں، جنہوں نے 102.
رضوان نے 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط سے 187 رنز بنائے، وہ کوئی نصف سنچری تک نہیں بنا سکے، ان کے بعد موجود بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ 107.48 ہے۔ بابر اعظم نے اب تک 9 میچز میں 28.71 کی اوسط اور 2 ففٹیز کی مدد سے 201 رنز بنائے ہیں۔
تیسرے نمبر پر 110.21 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کونسٹاس اور 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹام روجرز موجود ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹرائیک ریٹ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔