وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی، ہزاروں خاندان مستفید
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شروع کیے گئے سہولت بازار منصوبے نے صوبے بھر میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق سہولت بازار منصوبے کے تحت اب تک 55 ہزار سے زائد خاندانوں کے گھروں میں روزگار کے ذریعے چولہا جل رہا ہے، جبکہ پنجاب بھر میں قائم 46 سہولت بازاروں میں 9 ہزار 200 افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔
شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، متعدد گھنٹوں تاخیر کا شکار
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 8 کروڑ افراد نے سہولت بازاروں کا رخ کیا اور ساڑھے 42 کروڑ روپے سے زائد کی خریداری کی۔ ان بازاروں میں 13 بنیادی اشیائے خورونوش ہول سیل نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو 11 کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی بچت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سہولت بازار منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 30 جون تک مزید 30 نئے سہولت بازار مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سہولت بازاروں کو مرحلہ وار پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کیا جائے۔
لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں شدید متاثر
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی آسان فراہمی ممکن بنائی گئی ہے اور پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر مہیا کرنا حکومت کا عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 سہولت بازاروں سہولت بازار
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔