سکھر،تجاوزات کیخلاف مزاحمت پر مقدمے کے اندراج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خاتمے کیخلاف مزاحمت پر ایف آئی آر کے اندراج کا فیصلہ، سکھر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور آپریشن، ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی تھڑے اور لینٹرز مسمار، سکھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔ دن کے اوقات کے ساتھ ساتھ اب رات گئے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے معروف شاہی بازار سمیت مختلف تجارتی علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے قائم غیر قانونی تھڑے، لینٹرز اور دیگر رکاوٹیں مسمار کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر سارہ فراز، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ میونسپل کارپوریشن بلاول کورائی، مختیارکار سکھر بابر بلو، میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے موقع پر موجود رہ کر کارروائی کی نگرانی کی تاکہ آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر سارہ فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق انتظامیہ کے پاس جرمانے، دکانیں سیل کرنے اور تجاوزات کا سامان ضبط کرنے جیسے متعدد اختیارات موجود ہیں، تاہم یہ تمام آپشنز آزمانے کے باوجود تاجر تجاوزات ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایات کے مطابق اب مزاحمت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ تاجر تنظیموں سے پہلے ہی رابطہ کیا گیا تھا۔ دو روز قبل ایس ایم سی فورس نے تاجروں کو آپریشن کی بابت پیشگی آگاہ کیا تھا، بازار کے صدور کو فون کالز کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی تھی، اس کے باوجود موقع پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے
پڑھیں:
ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔