سکھر: آدم شاہ کالونی میں جمالی برادری کا پولیس اوربااثرافراد کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260119-05-13
سکھر (نمائندہ جسارت) آدم شاہ کالونی میں جمالی برادری کا پولیس اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج، سکھر کی آدم شاہ کالونی کے رہائشی جمالی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ علاقے کے بااثر افراد اور سی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او کے مبینہ ظلم و زیادتیوں اور ناانصافی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں شامل مائی مریم، عبدالرشید جمالی، جہانزیب جمالی، مائی مقصوداں، نصیر جمالی و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ان کی برادری کے بااثر افراد نے اچانک ان کے گھروں پر دھاوا بول دیا،جس کے نتیجے میں ان کے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی رپورٹ درج کروانے کے لیے وہ اے سیکشن تھانے پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں میڈیکل کروانے کے لیے سول اسپتال بھیج دیا۔مظاہرین کے مطابق جب وہ سول اسپتال پہنچے تو وہاں الادوں جمالی، اصغر جمالی، اللہ دتہ اور اس کے بیٹوں نے ان پر دوبارہ حملہ کر دیا اور زخمیوں کا میڈیکل پرچہ پھاڑ کر پھینک دیا۔ اسپتال میں موجود افراد نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کروایا اور انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا۔احتجاج کرنے والوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ابھی گھروں تک ہی پہنچے تھے کہ سی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ان کے گھروں میں داخل ہو گئے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے ان کے بھائی علی جان جمالی، جو پہلے ہی دل کے مریض ہیں، کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔