وزیر بلدیات نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سکھر فیاض منگی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جائیں، نیو بس ٹرمینل روہڑی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ نیو بس ٹرمینل روہڑی کے قیام سے سکھر اور روہڑی کے عوام کو بہتر اور منظم سفری سہولیات فراہم ہونگی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکھر اور روہڑی میں ٹریفک اشوز میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیو بس ٹرمینل روہڑی میں دیگر سہولیات کے ساتھ باؤنڈری وال اور مسافروں کے لیے مزید واش رومز بھی تعمیر کرائے جائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں چیئرمین ضلع کونسل سکھر کو بھی تعاون کے لیے کہا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کی باقاعدہ فعالی کے لیے ضلع انتظامیہ کی کوششوں اور ٹرانسپورٹرز کے مثبت تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت، ضلع انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ کوششوں سے بس ٹرمینل کو فعال بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سکھر اور روہڑی میں ٹریفک اشوز میں کمی لائی جائے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا گزشتہ روز کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ انتظامیہ، بلدیہ کے نمائندے اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فوری طور پر موقع پر پہنچ چکے تھے، فائر فائٹر عملہ فائر برگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہا، اس دوران ایک فائر فائٹر نے بھی فرض نبھاتے ہوئے اپنی جان گنوا دی، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک واقعہ تھا، جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ کئی ایک زخمی بھی ہوئے، اور تاجر برادری کو اس واقع سے بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی واقع کے اسباب معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو انکوائری کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سکھر میں دریائے سندھ پر ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا پل تعمیر ہو، کیونکہ موجودہ سکھر بیراج پل اور لینسڈاؤن پل دونوں ہی قدیمی اور تاریخی اثاثہ ہیں، اس لیے چاہتے ہیں کہ ان پلوں پر ٹرانسپورٹیشن محدود تر ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم کابینہ بھیج کر اسیمبلی میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلوں/ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دے کر اپنے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا نہیں چاہیے، اس سے فساد اور ان کا اپنا ہی نقصان واقع ہوگا، اس لیے تو کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی – پی (پاکستان تحریک انصاف پرامن) بننا ہوگا اور آئندہ انتخابات تک صبر کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سید ناصر حسین شاہ نے نیو بس ٹرمینل روہڑی انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات کے لیے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔