Jasarat News:
2026-07-24@02:06:14 GMT

محنت کشوں کے ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہیں‘ شفیع ملک

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محنت کشوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ای او بی آئی سمیت دیگر محنت کشوں کے ادارے محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ محنت کشوں کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی اپنے حقوق حاصل کرنے ہوں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے زیر اہتمام مذاکرہ محنت کشوں کے مسائل اور ان کاحل سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔مذاکرے کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ تھے۔جبکہ اس مذاکرے سے پیاسی یونین کے صدر نجیب الرحمن، اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین کے سابق جنرل سیکرٹری عزیز اللہ خان نیازی،ایپوا کے چیئرمین شمیم اظفر،جنرل سیکرٹری علمدار رضا، نائب صدر شمس الضحیٰ زبیری ،ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی کے صدر محمد سعید خان،کے الیکٹرک لیبر یونین کے رہنما زمرد اعوان خان،نیشنل لیبر یونین حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ،ریلوے پریم یونین اوپن لائن حیدرآباد ڈویژن کے صدر مبین راجپوت ودیگر نے شرکت کی۔الکاسب فورم کے صدر قاسم جمال نے ابتدائی گفتگو میں کہا کہ کہ الکاسب فورم محنت کشوں کے مسائل اور باہمی مشاورت کے لیے قائم کیا گیاہے اور ہر ماہ باقاعدگی سے ٹریڈ یونینز رہنما یہاں بیٹھ کر پروفیسر شفیع ملک سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے کہا کہ پاکستان میں روز بروز محنت کشوں کی حالت زار بگڑتی جارہی ہے۔محنت کشوں کے اداروں میں کرپشن سرایت کر چکی ہے جس کی وجہ سے عام محنت کش شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔ ای او بی آئی کی گورننگ باڈی گزشتہ کئی سالوں سے تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں وہ متعلقہ اداروں اور وزارت کو خطوط ارسال کریں گے۔ محنت کشوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد اور منظم ہونا ہو گا۔ وی ٹرسٹ محنت کشوں کی تعلیم تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ الکاسب فورم کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شفیع ملک کی شخصیت محنت کشوں کے لیے ایک سائبان کی حیثیت رکھتی ہے۔

ہم ان کی رہنمائی میں محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے۔ سندھ میں محنت کشوں کی حالت زار انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ ٹھیکہ داری نظام کو جبری طور پر مسلط کیا جارہا ہے اور محنت کشوں کے ادارے محنت کشوں کے بجائے سرمایہ داروں کے حقوق کے محافظ بنے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے پیاسی یونین کے صدر نجیب الرحمن نے کہا کہ قومی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ایک جہاز کی قیمت پر پوری پی آئی اے کو بیچ دیا گیا ہے۔ قومی اداروں کی نج کاری ملک وقوم کے لیے زہر قاتل ہے۔ ایپوا کے چیئرمین شمیم اظفر نے کہا کہ اپنی پوری زندگی ملک وقوم اور اداروں کو دینے والے ریٹائرمنٹ کے بعد مشکلات کا شکار ہیں اور ای او بی آئی جو کہ محنت کشوں کے پیسوں پر قائم ہوا ہے یہ ادارہ محنت کشوں کے لیے سب سے زیادہ مشکلات اور مصائب پیدا کر رہا ہے۔ علمدار حیدر نے کہا کہ ریٹائر ملازمین کے حقوق کے لیے ہم بھرپور طریقے سے جدو جہد کر رہے ہیں۔شمس الضحیٰ زبیری نے کہا کہ محنت کشوں کو اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین کے سابق جنرل سیکرٹری عزیز اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان میں بیکنگ سیکٹر میں ٹریڈ یونینز کو عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور بیکنگ سیکٹر کا محنت کش بڑی مشکلات اور پریشانی کا شکار ہے اور اس کا کوئی پرسان حال بھی نہیں ہے۔ ریلوے پریم یونین اوپن لائن حیدرآباد ڈویژن کے صدر مبین راجپوت نے کہا کہ ریلوے ملازمین پر بھی نج کاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اربوں روپے منافع دینے والا ادارہ آج پھر خسارے میں ہے جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کی علامت ہے۔ ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی کے صدر محمد سعید خان نے کہا کہ محنت کشوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدو جہد کرنا ہوگی اور مفاد پرست ٹریڈ یونینز لیڈروں سے اپنی جان چھڑانا ہوگی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین نے کہا کہ سندھ میں محنت کشوں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ حیدرآباد میں چوڑی کی صنعت تباہ کردی گئی۔ ایچ ڈی اے اور بجلی کمپنیوں کا مزدور مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں محنت کشوں کو مل کر ان مشکلات کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ کے الیکٹرک لیبر یونین کے رہنما زمرد اعوان نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری نے شہر میں تباہی پھیلا دی ہے ۔ ہزاروں محنت کشوں کو بے روزگار کیا گیا، اس کے باوجود آج شہر میں بجلی کا بدترین بحران ہے۔ عدالت کے فیصلوں کے باوجود کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے الیکٹرک کے محنت کشوں کو ملازمتوں پر بحال نہیں کر رہی ہے۔ الکاسب فورم کے صدر قاسم جمال نے کہا کہ آج ہماری یہ دوسری نشست تھی اور ہم ہر ماہ محنت کشوں کے ساتھ نشست کر کے ان کے مسائل اور مشکلات حل کریں گے۔

قاسم جمال گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محنت کشوں کے مسائل محنت کشوں کو اپنے جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونینز الکاسب فورم کے الیکٹرک نیشنل لیبر کے چیئرمین اپنے حقوق نے کہا کہ یونین کے شفیع ملک حقوق کے کریں گے کا شکار کے لیے ہے اور کے صدر

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار