چین، شینزو۔20 خلائی جہاز کی بحفاظت واپسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
چین، شینزو۔20 خلائی جہاز کی بحفاظت واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز
ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر کامیاب لینڈنگ
جہاز نے مجموعی طور پر 270 دن مدار میں گزارے
بیجنگ () چین کے شینزو۔20 خلائی جہاز کا پیر کی صبح 9 بج کر 34 منٹ پر واپسی کیپسول اندرونی منگولیا میں واقع ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر بحفاظت اور کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔
شینزو۔20 خلائی جہاز 24 اپریل 2025 کو خلا میں روانہ ہوا تھا اور بعد ازاں چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہو گیا تھا۔ نومبر 2025 کے اوائل میں خلائی جہاز کو ممکنہ طور پر خلائی ملبے یا نہایت باریک ذرات کے ٹکرانے کے شبہے کے باعث طے شدہ وقت پر واپس نہیں لایا گیا،
جس کے بعد اسے مدار میں ہی رکھ کر متعلقہ سائنسی اور تکنیکی تجربات جاری رکھے گئے۔
اتوار کی رات 12 بج کر 23 منٹ پر شینزو۔20 خلائی جہاز خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہوا اور بغیر کسی عملے کے خودکار نظام کے تحت زمین کی جانب واپسی کا سفر مکمل کیا۔ اس خلائی مشن کے دوران جہاز نے مجموعی طور پر 270 دن مدار میں گزارے جس سے خلائی جہاز کے نو ماہ تک مدار میں رہنے اور طویل مدتی قیام کی صلاحیت کی کامیاب تصدیق ہو گئی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی مجموعی قومی پیداوار 140 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟ فائیو جی ابتدائی طور پر پاکستان کے کن مقامات پر دستیاب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی چین نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے پی ٹی اے نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیدیا حکومت کا ملک میں جلد 5جی سروسز شروع کرنے کا اعلان،ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شینزو 20 خلائی جہاز
پڑھیں:
پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق مئی کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 161 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 97 ہزار 239 ہو گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں سے 99.9 فیصد کی رجسٹریشن آن لائن طریقہ کار کے ذریعے مکمل کی گئی، جو کاروباری سرگرمیوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔ صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
شعبہ وار جائزے کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ سیکٹر میں 503، سروسز کے شعبے میں 404 اور رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن کے شعبے میں 303 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی نمایاں سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں 206 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔ ادارے نے بتایا کہ مئی کے دوران 17 مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 89 شیئر ہولڈرز نے مختلف کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 139.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔