اڈیالہ کا رہائشی فرسٹریشن کا شکار ہے، اسکے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکٹرک بسیں سردی میں عوام کے لیے نعمت ثابت ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام سستی اور لگژری سفری سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ پنجاب کا عام آدمی مریم نواز کو اس لگژری سفری سہولت پر دعائیں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے جھانسہ دیا۔ پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آئی ہے تو ترقی اور خوشحالی بھی واپس آئی ہے۔
پنجاب میں اب ہر ضلعے میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ جو اسٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے وہ آج تحفظ کرسی موومنٹ کی فکر میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں فرسٹریشن کا شکار ہوچکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسکے انتشار کی سیاست کی وجہ سے اسکے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔