ڈراما دشت کی شوٹنگ: ایوب کھوسو کا عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانٹک سین پر تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
پاکستان کے سینیئر اداکار ایوب کھوسو نے اپنی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر 3 دہائیوں بعد روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو اب کس کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں؟
66 سالہ ایوب کھوسو، جو کافی عرصے سے اسکرین سے دور تھے، حال ہی میں ٹاک شو پروگرام ’زبردست‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ایوب کھوسو نے مشہور ڈراما سیریل ’دشت‘ میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے دوران ذاتی نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایوب کھوسو نے کہا کہ ہم ایک ڈراما سیریز ’دشت‘ کر رہے تھے، جس میں میں نے ایک سخت مزاج قبائلی کردار ادا کیا تھا۔ میرے حلیے کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت سخت انسان ہوں۔
مزید پڑھیے: ’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟
انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ’دشت‘ میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومانوی سین تھا جسے فلماتے وقت مجھے بہت دقت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچوں میں رومان کا تصور مختلف ہوتا ہے جبکہ ہدایتکار طارق معراج کا رومانس کا تصور بہت گہرا اور شاعرانہ تھا۔
ایوب کھوسو کے ان ہلکے پھلکے تبصروں پر تاحال عتیقہ اوڈھو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
واضح رہے کہ ایوب کھوسو گزشتہ تقریباً 4 دہائیوں سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ ’خدا کے لیے‘، ’ویلکم ٹو کراچی‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایوب کھوسو ایوب کھوسو اور عتیقہ اوڈھو ڈراما دشت ڈراما دشت کا رومانٹک سین عتیقہ اوڈھو کرخت کردار اور رومانٹک سین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایوب کھوسو ڈراما دشت کا رومانٹک سین عتیقہ اوڈھو کرخت کردار اور رومانٹک سین ایوب کھوسو انہوں نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :