Jasarat News:
2026-07-24@03:32:09 GMT

پیاز کا عرق: صحت کے لیے قدرتی علاج اور بے شمار فوائد

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

پیاز کا عرق: صحت کے لیے قدرتی علاج اور بے شمار فوائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:پیاز صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے والا مصالحہ نہیں بلکہ اس کا عرق بھی صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے، پیاز کے عرق میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ پیاز کے عرق کا استعمال دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور شریانوں کو مضبوط رکھتا ہے، جس سے دل کے امراض کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

پیاز کا عرق مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مؤثر ہے اور سردی و زکام جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے، روزانہ مناسب مقدار میں پیاز کے عرق کا استعمال جسمانی قوت بڑھانے اور توانائی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پیاز کا عرق ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ معدے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، قبض اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بھی پیاز کا عرق مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود غذائی اجزاء جلد کو تروتازہ اور بالوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پیاز کے عرق کو معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے تاکہ اس کے فوائد حاصل کیے جا سکیں اور کسی قسم کی نقصان دہ اثرات سے بچا جا سکے۔

پیاز کے عرق کو قدرتی اور سستا علاج قرار دیا جاتا ہے، جو روزمرہ کی زندگی میں صحت مند طرزِ زندگی کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیاز کے عرق پیاز کا عرق صحت کے لیے

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت