چلی : جنگلات میں آتشزدگی سے 18افرادہلاک‘ 20ہزار کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260120-06-1
سانتیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 20 ہزار افراد نے نقل مکانی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر گیبریل بورک نے جنوبی حصے کے 2علاقوں نیوبلے اور بیو بیو میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں علاقوں میں تقریباً 21 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس سے آبادیاں خطرے میں پڑ گئیں اور حکام کو انخلا کے احکامات جاری کرنا پڑے۔ آگ سے 250 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
چلی کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث وسیع رہایشی علاقہ خاکستر ہوگیا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز