Jasarat News:
2026-07-24@02:26:33 GMT

SAPMخواتین کا کردار معیشت میں بڑھ رہا ہے‘ ہارون اختر

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معاونِ خصوصی برائے وزیر اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ خواتین نئے شعبوں میں قدم رکھ کر روزگار پیدا کرکے اور گھریلو آمدن مضبوط بنا کر پاکستان کی معاشی ساخت کو بتدریج تبدیل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر خواتین ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی صلاحیتوں پر ناز ہے، ایس اے پی ایم خواتین کا کردار معیشت میں بڑھ رہا ہے، پاکستانی خواتین پر عزم ہیں انہیں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ چوتھی آل پاکستان ویمن چیمبرز پریذیڈنٹس انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا تھا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ خواتین اب صرف مائیکرو یا غیر رسمی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ مینوفیکچرنگ، سروسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگری بزنس اور برآمدات میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دہائی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں خواتین کی شمولیت بڑھی ہے، تاہم پالیسی کمزوری اور مالی وسائل تک رسائی میں مشکلات اب بھی کاروبار کے پھیلاؤ اور پیداوار میں رکاوٹ ہیں۔ مالی دباؤ کے ماحول میں پائیدار نمو کے لیے خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ خواتین ویلیو ایڈڈ مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ اور ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے برآمدات میں تنوع لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور رسمی بینکاری ذرائع استعمال کرنے والی خواتین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر خواتین نے کہا کہ پالیسی اعلانات کے باوجود سستے قرضوں تک رسائی محدود ہے۔ بلند شرحِ سود، ضمانت کی سخت شرائط اور بینکوں کی منظوری میں تاخیر بڑے مسائل ہیں۔ ہارون اختر خان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان مسائل کو حل کرے گی۔ وعدوں کو عملی نتائج میں بدلنا ایک بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ براہ ہوں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین میں ثمینہ فضل، بانی صدر آئی ڈبلیو سی سی آئی، آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف، کمشنر ایس ای سی پی مظفر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی ٹی او پیر شاہ گل اور سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری شامل تھے۔

ایس اے پی ایم خواتین کا کردار معیشت میں بڑھ رھانے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کامرس ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہارون اختر خان نے نے کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار