data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس ڈیسک)2026 ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز تیار کرنے والی صفِ اوّل کی کمپنی اور عالمی سطح پربیکو گروپ (Beko Group) کا ذیلی ادارہ ہے۔ ڈاؤلینس نے وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے گرین فیلڈ کنڈنسر مینوفیکچرنگ سہولت کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ آپٹمائز انجینئرنگ کور پرائیویٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈاؤلینس کی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور پاکستان میں ریفریجریشن کیلیے پرزوں کی تیاری کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔وائٹ ایگل انجینئرنگ اور بین الاقوامی تکنیکی شراکت دار ٹاٹاٹو (Tatato) کے ساتھ باہمی تعاون کے تحت قائم کی گئی یہ سہولت پاکستان میں اپلائنسز مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں ایک اہم خْلا کو پْر کرتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کنڈنسرز کی مقامی سطح پر تیاری ممکن ہو گئی ہے۔ کنڈنسرز نہایت تکنیکی اور معیار کے لحاظ سے حساس پرزے ہوتے ہیں، جنہیں ماضی میں مکمل طور پر درآمد کیا جاتا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان کے ہمراہ کمپنی کی انجینئرنگ، تکنیکی اور ڈویلپمنٹ ٹیموں کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ وفد نے مینوفیکچرنگ آپریشنز، کوالٹی کنٹرول کے نظاموں اور پیداواری معیارات کا جامع تکنیکی جائزہ لیا، جو ڈاؤلینس پاکستان، بیکو تْرکیِہ اور وائٹ ایگل انجینئرنگ کے قریبی باہمی تعاون سے بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کیے گئے ہیں۔یہ کامیابی ڈاؤلینس اور بیکو تْرکیِہ کی انجینئرنگ اور آر اینڈ ڈی ٹیموں کے ساتھ ساتھ وائٹ ایگل انجینئرنگ کے تکنیکی ماہرین کے درمیان کئی ماہ پر محیط مشترکہ اور بھرپور ترقیاتی عمل کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ مقامی طور پر تیار کیے گئے کنڈنسرزکی پاکستانی انجینئرز نے ڈیزائن اور ٹیسٹکیا ہے کارکردگی کے اعتبار سے عمدگی کی توثیق کیہے۔ اس طرح، انہوں نے معیار، کارکردگی اور تکمیل کے وہ معیارات حاصل کیے جو درآمدی متبادل سے بھی بہتر ہیں۔ چند سال قبل تک اس پرزے کو مقامی سطح پر تیار کرنا حد درجہ پیچیدہ سمجھا جاتا تھا، تاہم ڈاؤلینس کے اس منصوبے نے اس مفروضے کو فیصلہ کن طور پرتبدیل کر دیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے کہا:’’ڈاؤلینس میںٹیکنالوجی کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنا صرف ایک اسٹریٹجک ترجیح نہیں بلکہ پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک طویل المدتی عزم ہے۔ وائٹ ایگل انجینئرنگ کا افتتاح اس پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے جو اْس وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب انجینئرنگمیں مقامی مہارت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دیا جائے۔ ایواپوریٹرز (evaporators)اور کنڈنسرز جیسے اہم پرزوں کی مقامی تیاری کے ذریعے ہم ایک زیادہ مضبوط سپلائی چین کی تعمیر، درآمدات پر انحصار میں کمی، اور پاکستان میں اپلائنسز انڈسٹری کی پائیدار ترقی کو ممکن بنا رہے ہیں۔‘‘فی الوقت ان پرزوں کا تقریباً 75 فیصد مقامی سطح پر تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ مراحل میںٹیکنالوجی کو مزیدمقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کا منصوبہ بھی ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کو مزید کم کیا جا سکے۔ یہ اقدام ریفریجریشن کے ایک نہایت اہم پرزے کیمقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کی اسٹریٹجی ، بہتر معیار اور قابلِ اعتماد پیداوار، قیمتی زرمبادلہ میں بچت، علم اور مہارت کی منتقلی، افرادی قوت کی صلاحیتوں میں اضافہ، اور پاکستان کی صنعتی مینوفیکچرنگ بیس کی توسیع کو ممکن بناتا ہے، جبکہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ مستقبل میں برآمدات کے امکانات بھی پیدا کرتا ہے۔وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ یہ شراکت ڈاؤلینس کے وڑن ’’آج ترقی، کل کا تحفظ(Progress Today, Preserve Tomorrow) ‘‘ سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت مینوفیکچرنگ کی جدید صلاحیتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، مقامی صنعت کو مضبوط کیا جا رہا ہے، اور قدر میں تخلیق کو صارف کومنتقل کر کے پائیدار صنعتی ترقیمیں معاونت کی جا رہی ہے۔ اس طرح اسکوپ 3 (Scop 3)اخراج میں کمیبھی واقع ہوتی ہے۔ اس منصوبے کی کامیاب افتتاحی تقریبریفریجریشن کے لیے’پاکستان میں تیار کردہ (Made in Pakistan) ‘پرزوں پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہے اور عالمی سطح پر مسابقتی صنعتی صلاحیت قائم کرنے کی پاکستان کی اہلیت کا عملی ثبوت پیش کرتی ہے۔

کامرس ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقامی حالات کے مطابق پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں ڈاو لینس کے کے ساتھ پر تیار کرتی ہے کیا جا رہا ہے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ