وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس صوبے کے لیے تاریخی فیصلوں کا حامل رہا۔ اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے، دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام، اہم قوانین اور رولز کی منظوری، اور تعلیمی اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس صرف موثر قوانین کے نفاذ سے ممکن ہے اور ہر محکمے میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کام ہوگا۔

مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل

صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف لوگ اس مسئلے پر سیاست کرتے رہے، لیکن اب یہ پروپیگنڈا ختم ہوچکا ہے۔

مشتبه افراد کی تفتیش مجاز پولیس افسر کی نگرانی میں ہوگی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

سیکیورٹی اور قوانین میں اصلاحات

کابینہ نے بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریزم رولز 2025، بلوچستان پریوینشن ڈیٹینشن اینڈ ریڈیکلائیزیشن رولز 2025 اور بلوچستان وٹنیس پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری نوکریاں آن لائن میرٹ پر تقسیم ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری سطح پر مقدمات کی پیروی مضبوط بنیادوں پر ہوگی اور دہشت گردی کے مقامات میں مدعیان اور گواہان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

نئے ڈویژن اور اضلاع

صوبائی کابینہ نے پشین اور کوہ سلیمان کے قیام کی منظوری دی جبکہ زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا۔ ضلع پشین میں میونسپل کمیٹی کربلا کی تشکیل بھی منظور کی گئی۔

تعلیمی اصلاحات اور اساتذہ کی بھرتیاں

صوبائی کابینہ نے محکمہ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو لازمی سروسز قرار دیا اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت دی۔

جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ڈگریوں کی تصدیق کا آغاز نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے ہوگا۔ کابینہ نے قومی نصاب کو نئے تعلیمی سال 2026-27سے صوبائی نصاب کا حصہ بنانے اور کوالٹی ٹیچرز سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

شہری سہولیات اور انفراسٹرکچر

کابینہ نے سلیم کمپلیکس سے امداد چوک اور ٹیکسی اسٹینڈ سے لیاقت اسکوائر تک فوڈ اسٹریٹ قائم کرنے پر غور کیا اور کمیٹی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی، بلوچستان حکومت اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ، شفافیت اور عوام کے مفاد کے اقدامات ہی صوبے کی ترقی کا ضامن ہیں اور ہر فیصلے کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور صوبے میں امن و ترقی کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بلوچستان کابینہ اجلاس سرفراز بگٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بلوچستان کابینہ اجلاس سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ سرفراز بگٹی کی منظوری وزیر اعلی کابینہ نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن