بسنت کیلئے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سٹی42:لاہور میں بسنت کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چند سرکاری سکولوں کی چھتوں کو بسنت کے پروگرامز کے لیے نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی دوران انتظامیہ فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر چار روزہ تعطیلات دینے پر بھی غور کر رہی ہے، تاکہ شہر میں جشنِ بسنت محفوظ اور منظم انداز میں منایا جا سکے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نیلامی کا عمل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی منظوری کے بعد شروع ہوگا۔اس فیصلے کے تحت گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول دہلی گیٹ، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ سکول موچی گیٹ، گورنمنٹ سکول کابلی محل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رنگ محل، گورنمنٹ کرشن ہائی سکول رنگ محل، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول تکیہ سادھواں، گورنمنٹ سکول شیشہ موتی بازار، گورنمنٹ ہائی سکول سی ڈی جی ایل بھاٹی گیٹ، آصفہ ماڈل سکول شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ ہائی سکول چونا منڈی اور گورنمنٹ ہائی سکول گوالمنڈی شامل ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4700 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی
دوسری جانب بسنت کے موقع پر لاہور میں فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ چھٹیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو "لانگ ویک اینڈ" ملنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں سے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے میں مدد ملے گی اور شہر میں ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 گورنمنٹ ہائی سکول
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔