سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت نویں اور گیارہویں جماعت میں سالانہ امتحانات 2026 سے پاسنگ مارکس 40 ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق اسی سال 2026کے سالانہ امتحانات سے ہوگا۔

یہ نیا گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت کیلئے امتحانی نتائج 2026 سے نافذ ہے جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت پر یہ 2027 سے قابل عمل ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے متعلقہ وزیر کی منظوری اور آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ) کی سفارش سے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت اب پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 کردیے گئے ہیں اور 40 سے کم مارکس لینے والے امیدوار un graded کہلائے گا جبکہ کیمبرج بورڈ کی طرز پر ہر پرچے کا نتائج علیحدہ گریڈ کی بنیاد پر جاری ہونگے۔ تاہم فی الوقت جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) کو فی الحال روکا گیا ہے جو مستقبل میں لاگو ہوگا۔

نئی گریڈنگ پالیسی سے "جی پی اے اور سی جی پی اے" کو نکال دیا گیا ہے جو اس سے قبل اس گریڈنگ پالیسی کا حصہ تھی کیونکہ ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیز میں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور جامعات کا کہنا ہے کہ نئی گریڈنگ پالیسی میں فی الوقت گریڈ پوائنٹ ایوریج کو شامل نہ کیا جائے جبکہ اس رائے سے تعلیمی بورڈز بھی متفق تھے۔ لہذا اب نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے جی پی اے کے بغیر ہوگا۔

 ایسے طلبہ جو اب کسی پرچے میں 40 مارکس سے کم نمبر حاصل کریں گے انھیں "U" گریڈ دیتے ہوئے ungraded کہا جائے گا جبکہ اس سے قبل "یو" گریڈ کو un satisfactory grade  کہا گیا تھا۔

اس وقت رائج پالیسی میں 80 فیصد سے 100 فیصد تک مارکس secure کرنے پر اے ون گریڈ دیا جاتا ہے جبکہ اب 81 سے 100 مارکس تک 4 مختلف گریڈز ہونگے جس میں 96 سے 100 تک extra ordinary گریڈ یا اے ++ ، 91 سے 95 تک exceptional یا اے +گریڈ، 86 سے 90 تک outstanding یا  اے گریڈ اور 81 سے 85 تک excellent یا بی ++ گریڈ ہوگا۔

مزید گریڈز میں بی +، بی ، سی + ، سی ، ڈی اور یو گریڈ ہونگے جنھیں بالترتیب very good , good , fair good, above average,  emerging, ungraded کا نام دیا گیا یے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی گریڈنگ پالیسی جی پی اے گیا ہے

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی