پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ ہے، تاہم پی ٹی آئی کے متضاد مؤقف کے باعث اعتماد کا فقدان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی اس عمل میں سنجیدہ ہے، کیونکہ پارٹی مختلف مواقع پر مختلف زبانیں اور بیانیے اختیار کرتی ہے۔ ان کے مطابق کبھی پی ٹی آئی ایک مؤقف اپناتی ہے اور کبھی دوسرا، جس سے یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کس بات پر اعتماد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کا مؤقف الگ ہے جبکہ اسمبلی میں بیٹھے نمائندے کچھ اور بات کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جو عناصر باہر بیٹھ کر گالم گلوچ کرتے ہیں، سب سے پہلے ان کی زبان بندی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانات دیے جا رہے ہیں اور یہ سب کچھ ایک منظم حکمتِ عملی کے تحت ہو رہا ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق پی ٹی آئی جان بوجھ کر اپنے لیے گنجائش رکھنا چاہتی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مؤقف سے پیچھے ہٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی نیت صاف ہو تو مذاکرات بھی ممکن ہیں اور ان کے مثبت نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی بدنیتی ختم نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال تاش کے کھیل کی مانند ہے جس میں سب مل کر کھیل رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :