لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈ ویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر بہاولپور کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
قیصر کھوکھر : لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈ ویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر بہاولپور کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان,سیکرٹری پی پی ایس سی نے کامیاب اُمیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈ ویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر بہاولپور کی مجموعی طور پر 9 آسامیوں پر اُمیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ۔ اوپن میرٹ پر 7 آسامیوں کے لیے اُمیدواروں کے تقرر کی سفارش کردی گئی ۔ خواتین کوٹہ کی 2 آسامیاں موزوں اُمیدوار دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اوپن میرٹ میں تبدیل کی گئیں ۔ اقلیتی کوٹہ کی ایک آسامی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے پرخالی رہ گئی۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے امیدواروں کی سفارشات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
تھریڈز نے ایکس کو مات دے دی ؛ صارفین کی تعداد ایکس سے بڑھ گئی
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا سامیوں
پڑھیں:
دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔