انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے کا اصافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی فروخت 281 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔