Islam Times:
2026-06-02@23:43:05 GMT

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا

سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی، عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی، عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد، عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27، 28 اور 29 مئی کو عام تعطیل ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم (یعنی 24 اور 25 جون) کو بھی چھٹی ہوگی۔

پاکستان کے یوم آزادی پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید ملاد النبی پر 25 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔ علامہ اقبال کی پیدائش پر 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جبکہ کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک کی تعطیلات ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عام تعطیل ہوگی تعطیلات کا کے موقع پر ہوگی جبکہ کے لیے مئی کو

پڑھیں:

مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اسلام آباد نے مالی سال 26-2025 کے اختتام کے سلسلے میں ادائیگیوں، بلوں اور کلیمز کی وصولی کے لیے اہم ڈیڈ لائنز مقرر کردی ہیں۔

اے جی پی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ خریداریوں اور حاصل کی گئی خدمات کے تمام کلیمز 12 جون 2026 تک لازمی طور پر جمع کرائے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 جون 2026 تک جاری کیے گئے ٹوکنز کے تحت تمام غیر منظور شدہ بلوں اور دعوؤں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح اے جی پی آر اسلام آباد اور اس کے ماتحت دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے لیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2026 ہوگی۔

اے جی پی آر نے واضح کیا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ (ہونوریرئم) سے متعلق کوئی کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزید برآں آف سائیکل ادائیگیوں کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ تبدیل شدہ اسٹیٹمنٹس صرف 11 جون 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ان پر کارروائی عارضی طور پر 16 جون 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈی ڈی اوز اور متعلقہ دفاتر کو تاکید کی گئی ہے کہ ادائیگیوں اور مالی معاملات میں کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے تمام کیسز مقررہ مدت کے اندر جمع کرائے جائیں۔

اے جی پی آر نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہوں کے چیکس مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد (اسٹیل) تصور ہوں گے اور 30 جون 2026 کے بعد ان کے متبادل چیکس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ادارے نے تمام متعلقہ سرکاری دفاتر اور مالیاتی حکام پر زور دیا ہے کہ بلوں، ادائیگیوں اور کلیمز سے متعلق تمام مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مالی سال 26-2025 کے حسابات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آخری تاریخ مقرر کلیمز مالی سال کا اختتام وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ