data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-7
کر اچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کی میزبانی میں گل پلازہ کے اندوہناک آتشزدگی سانحے کے خلاف گل پلازہ کے سامنے ایک اہم اور مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر اتحادوں کے رہنماؤں اور سانحے سے متاثرہ افراد نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں سانحہ گل پلازہ میں حکومتی غفلت، ناقص فائر سیفٹی انتظامات اور متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے خلاف 23 جنوری بروز جمعہ بعد از نمازِ جمعہ گل پلازہ کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان، راجا اظہر، ارسلان خالد، صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور احمد شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ایڈووکیٹ نوید احمد کے علاوہ شیعہ علماء کونسل، سنی تحریک، بلوچستان عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام (شیرانی) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس کے دوران سانحہ گل پلازہ کراچی کے عنوان سے نمائندہ سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والا سانحہ کراچی کے نظامِ حکمرانی، فائر سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور بلدیاتی تیاری کی سنگین ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ شرکاء نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے شہری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس سانحے میں فائر فائٹرز، ریسکیو ورکرز اور فیلڈ اسٹاف کسی صورت ذمے دار نہیں۔ ان اہلکاروں نے ناکافی وسائل اور حفاظتی انتظامات کے باوجود اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیے۔ شہید ہونے والے فائر فائٹر اور ریسکیو اہلکاروں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ لوگ مجرم نہیں بلکہ قوم کے ہیرو ہیں۔ پریس کانفرنس میں عمارتوں میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد، فائر اور ریسکیو سروسز کے وسائل کی کمی، حفاظتی آلات کی عدم دستیابی، اور ضلعی و بلدیاتی سطح پر بروقت ردعمل کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں اور شہریوں کو فوری ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے۔جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، نہ ریسکیو ہوا نہ ریلیف، کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ آخر میں تمام جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے اعلان کیا کہ 23 جنوری بروز جمعہ بعد از نمازِ جمعہ گل پلازہ کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا، جس میں کراچی بھر سے عوام شرکت کرے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ کے سامنے پریس کانفرنس پی ٹی ا ئی کیا گیا

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں