سانحہ گل پلازہ انتظامی غفلت و حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے‘ رخشندہ منیب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-01-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والا المناک سانحہ صوبائی حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، جہاں انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ قیمتی جانوں کا ضیاع حکمرانوں کی بے حسی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے ایک بیان میںگل پلازہ سانحے میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پردکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی ادارے محض بیانات اور فائلوں تک محدود ہیں جبکہ شہر میں ہزاروں کمرشل عمارتیں بغیر فائر سیفٹی، ایمرجنسی اخراج اور بنیادی حفاظتی انتظامات کے چل رہی ہیں۔ یہ سانحہ قدرتی نہیں بلکہ انتظامی غفلت اور حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ میئر کراچی شہر کے مسائل حل کرنے کے بجائے نمائشی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ شہری غیر محفوظ عمارتوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں ادارے مفلوج ہو چکے ہیں اور کسی کو جوابدہ بنانے کا کوئی نظام موجود نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ سانحے کی فوری، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمے دار افسران، بلڈرز اور متعلقہ اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی تاکشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند اور نااہل حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔