سعودی صوبے الجوف میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے نئے انٹرنیشنل ائرپورٹ کا افتتاح کر دیا جو آئندہ ماہ سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دے گا۔ گورنر نے ائرپورٹ کے توسیعی حصے کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی گورنر شہزادہ متعب بن مشعل اور وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح بن ناصر الجاسر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز دعیلج و دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ائرپورٹ آپریشنل ٹیسٹ مکمل کیے جانے کے بعد فروری سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دے گا۔ افتتاحی تقریب میں ائرپورٹ کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ واضح رہے کہ ائرپورٹ کی سالانہ گنجائش 10لاکھ مسافروں کی ہے۔ ایئر پورٹ کا نیا ٹرمینل 24 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس میں 16 ٹریول کاؤنٹرز، 11 ٹریول گیٹس اور امیگریشن کے 5 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔