محرابپور،جرم ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا کا حکم، لنجار ہاؤس حملہ الزام میں سندھ سبھا کا صدر گرفتار، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے جرم ثابت ہونے ملزم صدام عرف خادم ڈاہری کو دو سال قید کی سزا کا حکم سنا کر نوشہرو فیروز جیل بھیج دیا ہے، ملزم کیخلاف مورو پولیس تھانہ پر موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 532 سال 2024 درج تھا،، لنجار ہاؤس کو آگ لگانے کے الزام میں سندھ سبھا کے صدر انعام سندھی کو عدالت میں شنوائی بعد باہر نکلنے پر نوشہرو فیروز پولیس نے گرفتار کرلیا ، گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس میں انعام سندھی نے بتایا تھا کہ گاؤں لغاری بجارانی کے 38 بے گناہ 6 ماہ سے جیل میں ہیں انہیں ضمانت تو دور کی بات دفاع تک کا حق نہیں مل رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔