قنبرعلی خان،ڈاکوئوں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-11-10
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی کے احکامات پر قنبر شہدادکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہوں کے خلاف ضلع قنبر شہدادکوٹ اور جیکب آباد کی حدود میں ٹارگیٹڈ آپریشن۔ ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ کی سربراہی میں ڈی ایس پی میروخان، سی آئی اے پاسبان سمیت ضلع کی بھاری نفری نے پولیس موبائلز ، اے پی سی چین اور جدید آلات سمیت آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ آپریشن ضلع قنبر شہدادکوٹ اور ضلع جیکب آباد کی حدود میں ڈاھانی اور ایری گینگز کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ جن میں بدنام زمانہ ڈاکوّ خانو ڈاھانی، شیرو ڈاھانی، امانو ڈاھانی، اکرو ڈاھانی ، رزاق ڈاھانی ، یاسین ڈاھانی اور ایری گینگ شامل ہے۔ ضلع پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو جلا کر مسمار کرکے تباہ کر دیا ہے۔ ضلع میں امن وامان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے چند مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جنہیں ویریفائی کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کا مرکز ضلع قنبر شہدادکوٹ کے علاقے سنجر بھٹی، سجاول جونیجو اور جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی، دوداپور اور گڑھی خیرو والے علاقے ہیں۔ ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نے کہا ہے کہ جب تک گاؤں گل محمد مستوئی کی وانڈ واقعے کے کیس میں ملوث ملزمان اپنے آپ کو قانون کے حوالے نہیں کرتے یا ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قنبر شہدادکوٹ ایس پی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔