زرتاج گل کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل وزیر کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زرتاج گل وزیر کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
چوزے پر ٹیکس ؛انڈے کو ترجیح،مارکیٹ میں مرغی کی قلت ہوجائےگی:چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5:00 بجے ان کے آبائی علاقے بنوں ڈومیل (بائیخیل) کوٹکا خویداد خان میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
زرتاج گل وزیر کی والدہ کو ایک نیک سیرت، باوقار اور سادہ مزاج خاتون کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مرحومہ نے ہمیشہ صبر، شکر اور خدمتِ خلق کی مثال قائم کی۔
بھارتی صحافی چیئرمین پی سی بی کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بھی زرتاج گل وزیر اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زرتاج گل وزیر کی والدہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔