کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی بڑی کارروائیاں، 17 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے پشاور، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں سے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: کسٹمز کی بڑی کارروائی، 18 کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان ضبط
ایف بی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران غیر ملکی چرس، سگریٹس، کاجو، کالی مرچ اور نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف یہ کریک ڈاؤن قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ، کسٹمز انفوسمنٹ نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلیں
ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر چرس، سگریٹس، کاجو، کالی مرچ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسٹمز انفورسمنٹ پشاور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر چرس سگریٹس کاجو کالی مرچ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کسٹمز انفورسمنٹ کروڑ روپے اسمگل شدہ ایف بی
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔