غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب؛ ترکیہ بھی شرکت کیلیے رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز

انقرہ(آئی پی ایس )ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان کی نمائندگی وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ترکیہ کے ایک اعلی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اردوان کو ذاتی طور پر غزہ بورڈ آف پیس کی رکنیت کی دعوت دی تھی۔

صدر طیب اردوان نے بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ترکیہ نے دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ البتہ میں دستخطی تقریب میں شریک نہیں ہوسکوں گا، میری جگہ وزیر خارجہ اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس سے قبل وائٹ ہاس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حاقان فیدان ایک الگ غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے بھی رکن ہیں۔جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر شامل ہیں۔

رائٹرز کے بقول ترکیہ کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ حاقان فیدان نہ صرف غزہ ایگزیکٹو بورڈ بلکہ سربراہی سطح کے بورڈ آف پیس میں بھی صدر اردوان کی نمائندگی کریں گے۔دریں اثنا، ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان جمعرات کو ڈیووس میں ہونے والی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔تاہم اب تک ترکیہ نے بورڈ آف پیس میں بطور بانی رکن شمولیت کا سرکاری سطح پر باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس کی باضابطہ تقریب کی صدارت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان کی شاہ خرچیاں، بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں پراڑا دیا طالبان کی شاہ خرچیاں، بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں پراڑا دیا پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ,پاکستان ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل سی ڈی اے کا ہائوسنگ سوسائٹیز سے ریکوری کا فیصلہ، گلبرگ،بحریہ ٹائون،الحمراء ایونیو،اوور سیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹسز جاری،تفصیلات سب نیوز پر سپریم لیڈر پر حملہ پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ایران بلدیاتی الیکشن ، صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر جواب طلب چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پانی کے مسائل کا جائزہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غزہ بورڈ آف پیس کی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی