پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے، ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، نوجوان خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمتوں کے لیے تیار ہیں۔
ڈیووس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی، پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی اور دیگر برآمدات میں حوصلہ افزا ترقی دیکھی گئی، آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانون کو ہنرمند اور تربیت کی فراہمی کےلیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں بھی مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔