انڈونیشیئن قونصل خانے کا سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر کراچی میں قائم جمہوریہ انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں، اہل کراچی، حکومت سندھ اور شہر کراچی سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں جمہوریہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل مدذکر ایم اے نے کہا کہ یہ سانحہ پوری پاکستانی قوم، بالخصوص کراچی کے لیے اجتماعی دکھ ہے۔ انہوں نے آگ بجھانے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے دعا اور تعاون کی اپیل بھی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔